نارتھ ویسٹرن سعودی عربیہ میں 500بلین ڈالر کا میگا پراجکٹ عمل میں ائے گا۔
مناما۔این ای او ایم 500بلین ڈالر(1.84ٹریلین درہم)کا میگا پراجکٹ نارتھ ویسٹرن سعودی عربیہ میں شروع کریگی‘ ارادھناکھوالاکو اس کا منیجنگ ڈائرکٹر ٹورازم مقررکیا گیا ہے۔این ای او ایم کے سی ای او ندیم النصر نے کہاکہ’’ہم ارادھنا کے ساتھ ملکر این ای او ایم کی ایک مستقبل کی غیر متوقع عالمی سیاحتی مرکز قائم کرنے کی تیاری کررہے ہیں‘‘۔
ان کی بائیوگرافی کے مطابق ارادھنا نے ایلائٹ اسکولس گئی تھی اسی طرح وہ ایکول ہوٹلائیر ڈی لوسانے‘ کرنل یونیورسٹی نیویارک او رائی ایچ ایم ممبئی انڈیا سے پڑھائی کی ہے۔انہوں نے’’عالیشان ہوٹل انڈسٹری کے مستقبل کی وضاحت کے لئے ماہرین کے انتخاب کا ایک‘‘ رکن قراردیا گیا ہے۔
انہیں2017میں 21واں سینچری ائکان ایوارڈس برائے سی این بی سی اور لندن اسکول آف اکنامک کے اشتراک کے گیم چینچنر کے طور پر دیاگیاتھا۔ سال2014میں سیویس میگزین بلان نے دنیا کے پچاس بااثر مستقبل کے لیڈرس میں ان کا انتخاب کیا‘ جو ٹورازم او رمہمانعت کی صنعت کی مستقبل میں وضاحت کریں گے۔
اکٹوبر میں سعودی کے ولعیہد محمد بن سلمان نے سرکاری طور پر این ای او ایم کیلئے منصوبے کا اعلان کیاتھا ‘ جو ایک26500کے ایم ٹو پراجکٹ ہے ‘ جو سعودی عربیہ کے نارتھ ویسٹ علاقے کو ایک انقلابی پراجکٹ میں تبدیل کردے گا۔
یہا ں پر سولا ر پراجکٹ کے ذریعہ دیہاتوں او رشہروں کو بھی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔
این ای او ایم مے منصوبہ میں مختلف شعبہ حیات میں ترقی کے موقع فراہم کرنا ہے اور ان کی توجہہ انڈسٹری‘ شامل انرجی‘ مینوفیکچرنگ‘ پانی‘ بائیوٹیک‘ فوڈ اور انٹرٹینمینٹ شامل ہے۔
علاقے میں بڑی پیمانے کی ترقی جس میں500کیلومیٹر کی ساحلی علاقے کوصحرا کو ملانا ‘ جزیریوں اور پہاڑوں کو2500میٹر تک اونچائی پر لے جانا بھی شامل ہے۔