ممبئی:اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکرس کے استعمال کو غنڈے گردی قراردینے کے بعد سنگر سونو نگم کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ان کے اذا ن کے متعلق بے حس بیان اور ’’ جبر ی مذہب پرستی‘‘ کے دعویٰ پر کئی فلمی شخصیتوں نے اعتراض کیاجس میں پوجابھٹ بھی شامل ہیں ‘ جنھوں نے ہاکہ گرجا گھر کے گھنٹی اور اذان حقیقی ہندوستان کی پہنچان ہیں۔
اپنی رائے بے باکی کے ساتھ رکھنے کے لئے مشہور فلم میکرسے اداکارہ بنی پوجا بھٹ نے ٹوئٹ میں کہاکہ’’میں روز صبح بندرہ کی لائن میں گرجا گھر کی آواز اور مذکورہ اذان کی وجہہ سے جاگتی ہوں۔ میں ایک اگربتی جلاکر ہندوستانی جذبے کو سلام پیش کرتے ہوں‘‘۔
I wake each morning to the sound of church bells & the Azaan in a quiet by-lane of Bandra.I light an aggarbatti & salute the spirit of India
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) April 18, 2017
شدید تنقید کا سامنے کررہے 43سال کے بے روزگارسنگر نے اپنے کی مدافعت کی او رکہاکہ پیغمبر اسلام ؐنے اسلام کی تبلیغ کے لئے الکٹرسٹی کو استعمال نہیں ‘ پھر اس کے بعد بھی ہمیں اس شورشرابے کی ضرورت کیا ہے؟ او رانہو ں نے اس کو غنڈہ گردی بھی قراردیاتھا۔