ممبئی:امریاناتھ یاتروں پر ہوئے حملے کے خلاف شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے آج اپنی بڑی حلیف پارٹی سے کہاکہ وہ وادی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے گاؤ رکشکوں کو روانہ کرے۔پچھلی صبح کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیش ائے دہشت گردووں کے حملے میں سات امرناتھ یاتری بشمول چھ عورتیں ہلاک اور 19زخمی ہوگئے تھے۔جبکہ مرنے والوں میں پانچ کا تعلق پڑوسی ریاست گجرات اور دو کا تعلق مہارشٹرا سے تھا۔ٹھاکرے کے مختلف گنیش منڈلوں کے نمائندوں سے مجوزہ تہوار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ انہیں( بی جے پی کو)سے کہہ دیتے ہیں کہ سیاست کے مسلئے میں کوئی کھیل یا کلچر وغیرہ نہ کریں۔
آج دہشت گرد حملوں کی صورت میں مذہب اور سیاست ایک جگہ کھڑی ہوگئی ہے۔کیا ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کوئی دہشت گرد آج زندہ بچ سکتا ہے اگر وہ ہتھیار کی جگہ گوشت اپنے بیگ میں رکھ کر ہاتھ لگے تو؟ ’’ گاؤ رکشہ کا موضوع آج کے دورمیں سب سے زیادہ حصاس ہے۔ کیوں نے آپ لوگ گاؤ رکشکوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے بھیج دیتے؟۔ وہ یہاں پر گنیش منڈل کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
ٹھاکرے جن کے بی جے پی کے ساتھ رشتہ ٹھیک نہیں چل رہے ہیں نے اگے کہاکہ’’ اگر بی جے پی حکومت علیحدگی پسندوں سے کشمیر وادی میں مسلئے کو حل کرنے کے متعلق بات نہیں کریں گے‘ تو وہ راست گنیش تہوار منانے والے کے درمیان میں ضروربات کرسکتے ہیں‘‘۔انہوں نے گنیش تہوار کے پیش نظر اس موقع پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے آواز کی الودگی کے متعلق نافذ قانون کوختم کرنے کے لئے بات کرنے کی دیویندر فنڈناویس حکومت سے خواہش کا بھی اظہار کیا۔