ایودھیا:چیف منسٹر بننے کے بعد اپنے پہلے دورے کے موقع پراترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے آج عارضی رام مندر میں پوجا کی ۔مذکورہ دورہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہوگیا کیونکہ ایک روز قبل ہی بی جے پی کے اعلی قائدین کے خلاف بابری مسجد انہدام مقدمہ میں مجرمانہ سازش کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔آج صبح یہاں پہنچنے کے بعد یوپی چیف منسٹر نے تین منٹ تک رام جنم بھومی او ربابری مسجد عمارت میں واقعہ عارضی مندر میں گذارے۔
ادتیہ ناتھ نے ایودھیا کے ہنومان گڑی میں پوجا کے بعد اپنے دورے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دھرم داس تھے جن کے خلاف ایک روز قبل ہی عدالت میں مجرمانہ سازش کا ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔لکھنو کی خصوصی سی بی ائی عدالت نے ایک روز قبل ہی بی جے پی کے سینئر لیڈران ایل کے اڈوانی‘ ایم ایم جوشی‘ یونین منسٹر اوما بھارتی اور دیگر نو کے خلاف1992بابری مسجد انہدام کیس میں مجرمانہ سازش کا ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
اڈوانی کے عدالت میں پہنچنے سے قبل ادتیہ ناتھ نے لکھنو میں ان سے وی وی ائی پی گیسٹ ہاوز میں ملاقات کی۔سپریم کورٹ نے مجرمانہ سازش مقدمہ کا دوبارہ شروع کرنے کا19اپریل کو احکام جاری کیاتھا۔سی بی ائی کی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادو نے تمام چھ افراد کو 50,000کی شخصی مچلکے پر ضمانت منظور کرلی۔مذکورہ سی بی ائی نے 21لوگوں کے نام چارچ شیٹ میں شامل کئے ہیں ۔
ان میں سے زیادہ تر بشمول شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے‘ او روی ایچ پی کے اچاریہ گریراج کشور‘ اشوک سنگھل‘ پرمہنس را م چندر داس‘ مہنت اویدیاناتھ فوت ہوچکے ہیں۔