اداکار قادر خان اور کلدیپ نیر اور کر کٹر گوتھم گھمبیر سمیت 112لوگوں کو پدم شری ایواڈ سے نوازا جاے گا

سابق صدر پرنب مکھرجی، آنجہانی موسیقار اور گیت کار بھوپین ہزاریکا اور سماجی خدمت گار ناناجی دیش مکھ کو ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن، لوک نغمہ نگار تیجن بائی سمیت چار شخصیتوں کو پدم ویبھوشن اور مشہور صحافی کلدیپ نیر اور ماؤنٹینر بچھندر پال سمیت 14 شخصیتوں کو پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا جائےگا۔

اس کے علاوہ کرکٹر گوتم گمبھیر، اداکار منوج واجپئی، آنجہانی اداکار قادر خان، ڈاکٹر سندیپ گلیریا، کلوکار شنکر مہادیون اور سابق نوکر شاہ ایس جے شنکر سمیت 94 شخصیتوں کو پدم شری کےاعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔

پدم ویبھوشن پانے والی دیگر شخصیتوں میں جبیوتی کی شہری اسماعیل عمر گوئل، انل کمار منی بھائی نائک اور بلونت موریشر پرندرے ہیں۔ پدم بھوشن کے لئے منتخب شخصیتوں میں ممبر پارلیمنٹ حکم دیو نارائن، ممبر پارلیمنٹ سکھ دیو سنگھ ڈھینڈسا، سابق لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکٹر کریا منڈا اور مشہور صنعت کار مہاشائے دھرم پال گلاٹی بھی شامل ہیں۔

پدم شری پانے والی شخصیتوں میں فلم اداکار اور کوریو گرافر پربھو دیو، صحافی دویندر سروپ، طبلہ نواز سوپن چودھری اور سنگ تراش فیاض احمد جان شامل ہیں۔ پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 21 خواتین، 11 غیر ملکی اور پرواسی ہندوستانی، آٹھ کھلاڑی اور ایک مخنث شامل ہیں۔ تین شخصیتوں کو یہ اعزاز پس از مرگ دیا جارہا ہے۔ یہ ایوارڈ سماجی خدمات، عوام معاملوں، سائنس اور انجینئرنگ، تجارت، صنعت، طب، ساہتیہ، تعلیم اور سول سروس کے شعبوں میں بہترین خدمات کے اعزاز میں دیئے جاتے ہیں۔

ان ایوارڈوں کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے مبارک موقع پر کیا جاتا ہے۔ صدر ہر سال مارچ اور اپریل میں شاندار تقریب میں یہ ایوارڈ نوازتے ہیں۔