احمد آباد کو کرنا وتی کے نام پر تبدیل کرنے کی پوری تیاری ۔ گجرات ڈپٹی چیف منسٹر

حالیہ دنوں میں اترپردیش کی حکومت آلہ آباد کانام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا او رکہاکہ ہندوستان میں اس نام کی کافی اہمیت ہے۔
گاندھی نگر۔ گجرات کی ڈپٹی چیف منسٹر نتین پاٹل نے کہاکہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کوعوا م سے خاطر خواہ مدد ملتی ہے تو حکومت احمد آباد کو کرنا وتی کے نام پر تبدیل کرنے کی بات کو قبول کرلیاہے ۔

انہو ں نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ کافی عرصہ سے یہ مطالبہ کیاجارہا ہے کہ احمدآباد کانام کرناوتی کے نام پر تبدیل کیاجائے ۔ اگر ہمیں قانون کاروائی میں عوام کی مدد ملتی ہے تو ہم شہر کا نام تبدیل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ احمد آباد کے لوگ کرناوتی کے نام کو پسند کرتے ہیں۔

جب بھی وقت موضوع لگے گا ہم نام تبدیل کردیں گے‘‘۔ گجرات کے نائب وزیراعلی نے چیف منسٹر اترپردیش کی جانب سے فیض آباد کو ایودھیاکے نام پر تبدیل کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ اترپردیش کی عوام کے جذبات کودیکھ کر ۔ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے فیض آبا د کوایودھیا میں تبدیل کردیاہے۔ ہم شہریوں او ریاستی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں‘‘۔

حالیہ دنوں میں اترپردیش کی حکومت آلہ آباد کانام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا او رکہاکہ ہندوستان میں اس نام کی کافی اہمیت ہے۔سال کے ابتدائی میں مغل سرایا ریلو ے اسٹیشن کو بھی پنڈت دیندیال اپادھیائے کے نام پر تبدیل کیاگیا ہے