این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم اور فائیر عملے راحت کاری او ربچاؤ کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انتظامیہ نے حال ہی میں عمارت کو خالی کرادیاتھا مگر کچھ لوگ واپس آکر عمارت میں مقیم تھے۔
احمد آباد۔اتوار کے روز رات میں احمد آباد کے اوھو علاقے کی چار منزلہ عمارت کے دو بلاکس منہدم ہونے کے واقعہ میں ایک شخص کی موت اور چار لوگوں کو بچایاگیا ہے۔اب بھی راحت کاری او ربچاؤ کا کام کیاجارہا ہے ‘ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملبہ میں کوئی بھی دبا ہوا نہیں ہے۔
ایڈیشنل چیف فائر افیسر راجیش بھٹ نے بتایا کہ’’مزید کسی زخمی کے تلاش کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے تمام 32خاندانو ں سے بات کی ہے جنھوں نے کسی بھی فرد کے لاپتہ ہونے کی جانکاری نہیں دی‘‘ اور مزید کہاکہ بچاؤ کا کام مزیدچھ گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
این ڈی آر ایس کی ٹیم اور فائیر برگیڈ کے 150جوان حادثے کے مقام پر متعین کردئے گئے ہیں تاکہ رات بھر چلنے والے اپریشن کو آسانی کے ساتھ انجام دیاجاسکے۔ احتیاط کے طور پر عہدیداروں نے اطراف واکناف کی بھی تمام عمارتیں خالی کرادی ہیں۔
این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم اور فائیر عملے راحت کاری او ربچاؤ کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انتظامیہ نے حال ہی میں عمارت کو خالی کرادیاتھا مگر کچھ لوگ واپس آکر عمارت میں مقیم تھے۔
ریاستی ہوم منسٹر پردیب سنہا جڈیجا نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ عمارت کے مذکورہ حصہ کو ای روز قبل ہی احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے خالی کروادیاتھا‘ کیونکہ وہ جانتے تھے عمارت کسی بھی وقت مہندم ہوسکتی ہے۔
مگر کچھ مکین واپس ائے اور عمارت میں رہ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔احمد آباد میئر بیجل پاٹیل نے ’’بارش کے باوجود عہدیداروں کے منع کرنے کے بعد بھی کچھ لوگوں واپس بلڈنگ میںآکر رہ رہے تھے‘‘۔
مذکورہ عمارت کو گجرات ہاوز بورڈ نے 1999میں تعمیرکیاتھا اور ہر عمارت پر 150لوگوں کے رہنے کی گنجائش تھی