احد تمیمی کا دیگر فلسطینی قیدیوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑنے کا عزم 

رملہ : اسرائیلی جیل میں ۸؍ ماہ تک اپنی ماں کے ہمراہ قید میں رہنے والی کم عمر فلسطینی مزاحمت کار احد تمیمی نے اسرائیلی جیلوں میں قید دیگر مرد و خواتین فلسطینیو ں کی رہا ئی کیلئے مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ اسرائلی قید خانوں میں کوئی فلسطینی نہ رہیں ۔او رسب کورہا کردیا جائے ۔احد تمیمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز پوری دنیا تک پہنچ گئی ہے ۔اسیران کے دفاع کے لئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔میں الخان الاحمر کے فلسطینی باشندوں کیلئے مبارک با د کا پیغام لائی ہوں۔واضح رہے کہ الخان الاحمر مقبوضہ بیت المقدس میں قائم فلسطینی قصبے ہے جسے خالی کرانے کیلئے اسرائیلی فوج او رپولیس طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے ۔

احد نے کہا کہ احد تمیمی کی رہائی کی خوشی اس وقت تک ناتمام ہے جب تک تمام فلسطینی قیدی صیہونی عقوبت خانوں سے رہا نہ ہوجائے او رجب تک پورا فلسطین صیہونی دشمن کے قبضے اور تسلط سے آزاد نہیں ہوتا ۔