گریٹر نوائیڈا۔دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے والے احتشام بلال سیفی کی والد نے شاردھا یونیورسٹی پر سنگین الزام لگا یاہے۔
انہو ں نے کہاکہ اگر وقت رہتے میرے بیٹے کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہوتی تو شائد وہ ایسا خطرناک قدم نہیں اٹھاتا۔
انہوں نے کہاکہ اگر ان کے بیٹے کو کچھ بھی ہوا تو وہ شادرھا یونیورسٹی کے خلاف کیس کریں گے۔
احتشام بلال سیفی کے والد احمد سیفی نے یہ باتیں این بی ٹی کو فون پر کہا۔
حالانکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے الزامات کو مسترد کردتے ہوئے کہاکہ کالج نے اس معاملے میں شروع سے ہی سخت کاروائی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے اور جموں کشمیر پولیس مسلسل احتشام کے گھر والوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
حالانکہ پریوار کسی قسم کی جانکاری سے صاف انکار کرتے ہوئے بیٹے سے لوٹنے کی اپیل کررہا ہے۔
بلال کی ماں نے دہشت گرد ذاکر موسی کے نام پر ایک ویڈیوجاری کرتے ہوئے بیٹے کو گھر واپس بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔
بتا جارہا ہے کہ احتشام گھر کا واحد لڑکا ہے۔