روہتک:بی اے کے ایک طلب شیوم کو مبینہ طور پر گاؤ رکشکوں نے احتجاج کی تصوئیرکشی سے انکار پر متعدد مرتبہ چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا۔
ہریانہ کے ضلع سونی پت کے سوہنا ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیاجہاں پر گاؤ رکشہ سیوا دل کے کارکن احتجاج کررہے تھے‘ اور ان کا مطالبہ تھا کہ مرکزی حکومت کے احکامات کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہفتہ کے روز برسرعام گائے ذبح کرنے والے کانگریس ورکرس کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاجائے۔
شیوم جواپنے ایک رپورٹرر دوست کے ساتھ وہاں گیاتھا اور اس کے ہاتھوں میں کیمرے دیکھ کر احتجاجیوں نے ڈسٹرکٹ عہدیداروں کو میمورنڈم کی پیش کش کے دوران شیوم کو تصوئیر لینے کا اسرار کیا۔غلطی سے فوٹوگرافر سمجھنا بحث کی وجہہ جس میں دوسرے احتجاجی بھی شامل ہوگئے۔
پولیس نے کہاکہ احتجاج کے بعد مظاہرین نے شیوم کا تعقب کیا اور اس کو مارکٹ میں روک کر چاقو سے اس پر متعدد وار کئے جس کی وجہہ سے شیوم کے پیٹ پر زخم ائے۔شدید زخمی حالت میں شیوم کو گرگاؤں کے میدانٹا اسپتال میں داخل کیاگیا جس پر اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
انسپکٹر کلدیب دیسوال نے کہاکہ’’ اسے مقامی اسپتال میں داخل کیاگیاہے مگر اس کی حالت خراب ہونے کی وجہہ سے دہلی منتقل کرنے کے بارے میں غور کیاجارہا ہے‘‘۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعہ کے سرغنہ کے شبہ میں19سال کے موہت کو گرفتار کیاہے جبکہ مزید دولوگوں کی تلاش جاری ہےْ ٰ جو بتایاجارہا ہے کہ موہت کے رشتہ دار ہی ہیں۔