اجین میلے میں گدھے کا نام رام رہیم اور ہنی پریت رکھنے کے بعداس کی فروخت 11ہزار میں ہوئے

جی ایس ٹی کے بعد کچھ ٹریڈرس نے اپنے گدھوں کا نام باہوبلی‘ جیو اور سلطان بھی رکھا۔
مدھیہ پردیش میں مندروں کے شہر اجین میں گدھوں کے سالانہ میلے کے دوران گرومیت رام رہیم اور اس کی قریبی ساتھی ہنی پریت کے نام کی گدھوں کی جوڑی 11ہزار روپئے میں فروخت ہوئی ہے۔میلہ کے منتظمین کے مطابق ٹریڈرس عموما اپنے گدھوں کا نام ان کے قد وخال کی مناسبت سے رکھتے ہیں تاکہ اچھی قیمت مل سکے۔

کچھ ٹریڈرس نے اپنے گدھوں کا نام جی ایس ٹی‘ سلطان‘ باہوبلی اور جیوبھی رکھا۔مذکورہ جوڑے جس کا نام گرومیت رام راہیم او رہنی پریت رکھا گیاتھا ‘ رام رہیم کو دو عصمت ریزی کے واقعہ میں سزاء سنائی گئی ہے جبکہ ہنی پریت رام رہیم کی گرفتاری کے بعد تشدد بھڑکانے کے الزام میں سزاء کاٹ رہی ہے‘ میلے میں گدھوں کی اس جوڑی پر باضابطہ نام لکھے ہوئے تھے ۔

مذکورہ گدھوں کی جوڑی سالانہ پانچ روز میلے کے آخری دن فروخت کی گئی۔گدھوں کی اس جوڑی کو ہری اوم پرجاپتی نے گجرات سے مانگایا تھا‘ ان کا کہنا ہے کہ وہ بیس ہزار روپئے میں جوڑی فروخت کرنا چاہتے تھے مگر کم قیمت پر ہی اکتفاء کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ بیس ہزار کے عوض خریدنے کرنے والا کوئی گراہک مجھے نہیں ملا جس کی وجہہ سے مجھے گیارہ ہزار روپئے میں ہی جوڑی کو فروخت کرنا پڑا‘‘

۔ جب ان سے پوچھا گیا جیل کی سزا کاٹ رہے دونوں مجرمین کے نام سے گدھوں کو کیوں پکارا جاتا ہے تو پرجاپتی نے کہاکہ دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ و ہ اپنے اقدام کی قیمت چکاررہے ہیں۔

اس سالانہ میلے میں جو کیشپرا ندی کے کنارے لگتا ہے میں مہارشٹرا ‘ راجستھان‘ اور گجرات کے علاوہ مدھیہ پردیش کے جانور فروخت کے لئے لائے جاتے ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ا س سال2000گدھے فروخت کے لئے لائے گئے تھے۔ اجین میونسپل کارپوریشن ( یو ایم سی) اس میلے کے لئے بہت ساری سہولتیں فراہم کرتا ہے۔