جئے پور: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور سینئر آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کے علاوہ مزید دو افراد کو 2007اجمیربم دھماکہ کیس پرنیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو پیرکے روز رپورٹ پیش کردی۔
کاونٹر ٹریریزم ایجنسی نے این ائی اے کی خصوصی عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہاگیاہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ‘ اندریش کمار‘ رامیش وینکٹ راؤ ماہا لیکراو راجندرا عرف سامناندر( جو سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین دھماکہ کا بھی ملزم ہے ) اس کیس میں ملزم ٹہرانے کے لئے ثبوت او رشواہد کی کمی ہے ۔
پبلک پراسکیوٹر اشوینی شرما نے کہاکہ عدالت نے مقدمہ کی اگلی سنوائی کے لئے 7اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے تاکہ پیش کردہ رپورٹ کو منظور یا کیاجائے یا نہیں۔تین اور مشتبہ سندیب ڈانگے‘ سریش نائیراور رام چندر کلاسانگرامذکورہ مقدمہ کی دوڑ میں ہیں جبکہ دو اور ملزمین جیانتی بھائی عرف استاد اور رمیش گوہیل عرف گھنشام جیل میں ہی فوت ہوگئے ۔
اکٹوبر11سال 2007میں اجمیرکی درگاہ میں پیش ائے طاقتور بم دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔قبل ازیں این ائی اے عدالت نے ہندودائیں بازو تنظیم کے کارکن سنیل جوشی اور دیویندر گپتا اور بم دھماکہ کا منصوبہ تیار کرنے میں قصور وار قراردیا تھاجبکہ بھاویش بھائی پٹیل نے بم رکھاتھا۔ عدالت نے 22مارچ کو مذکورہ دونوں ملزمین کوعمر قید کی سزاسناچکی ہے۔
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اس لئے ملزم بنایاگیا تھا کیونکہ وہ ابھینو بھارت کی رکن تھی‘ جو کہ ہندوشدت پسندوں کی ایک تنظیم ہے جس کا سربراہ لفٹنٹ کرنلء پرساد شریکانت پروہت تھا۔
اس کے علاوہ سادھوکو ستمبر29سال2008میں ہوئے مالیگاؤں بم دھماکہ جس میں چھ افرا د کی موت ہوئی تھی میں بھی کلین چٹ دی گئی ہے