اجمیر بم دھماکہ کیس میں این ائی اے کی خصوصی عدالت کا فیصلہ متوقع

نئی دہلی:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این ائی اے) کی خصوصی عدالت جئے پور میں اجمیر بم دھماکوں کے متعلق اپنا فیصلہ سناسکتی ہے۔

اکٹوبر سال 2007میں درگاہ شریف بارگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ میں پیش ائے بم دھماکے میں تین لوگ ہلاک اور 17زخمی ہوئے تھے۔

سوامی آسیما آنند کے بشمول چھ لوگ دیویندر گپتا‘ چندرشیکھر لیوا‘ مکیش واسانی‘ بھارت موہن رتیشوار‘ لوکیش شرما او رہرشا سولنکی کے خلاف کیس میں چارچ شیٹ دائر کی گئی ہے۔

ملزم کو مختلف دفعات بشمول سازش کرنے ‘ بم نصب کرنا ‘ بم دھماکہ انجام دینے قتل کرنے اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے بھی الزام عائد کئے گئے ہیں۔

اکٹوبر11سال2007میں پیش ائے بم دھماکے کی تحقیقات 2011میں این ائی اے کو تفویض کی گئی جبکہ سال2007میں صرف دو ایف آئی آر ہی درج کئے گئے تھے۔

این ائی اے نے چارچ شیٹ داخل کرتے ہوئے واقعہ کا محرک او ربم دھماکوں کا اصل سرغنہ آسیما آنند کو قراردیاتھا۔