اتنے بڑے دیش میں پہلی بار ایسا حادثہ نہیں ہوا ہے: گورکھپور سانحہ پر امیت شاہ کا بیان

لکھنو:گورکھپور سانحہ پر چیف منسٹریوگی ادتیہ ناتھ کے استعفیٰ کے متعلق کانگریس کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے کہاکہ ہندوستان جیسے بڑے ملک میں اس قسم کے واقعات تو پیش آتے رہتے ہیں۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق امیت شاہ نے کہاکہ ’’ کانگریس کا کام ہی استعفیٰ مانگنا ہے۔ اتنے بڑیح دیش میں بہت سارے حادثے ہوئے ‘ پہلی بار ایسا حادثہ نہیں ہواہے‘‘۔

یو پی کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر نے اتوار کے روز گورکھپور اسپتال میں اتنے بڑی تعداد میں اچانک اموات پر کو ’’ قتل ‘‘ قراردیتے ہوئے یوگی ادتیہ چیف منسٹر اترپردیش کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاتھا۔راج ببر نے لکھنو میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ 70بچے پچھلے چاردنوں میں(10اگست تک) قتل کردئے گئے ۔ ریاستی حکومت ان اموات کی ذمہ دار ہے۔

جب ایک چیف منسٹر اپنے اسمبلی حلقہ کے ایک میڈیکل کالج کو نہیں سنبھال سکتے ‘ تو وہ کیسے ریاست چلائیں گے؟انہوں فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدینے کی ضرورت ہے‘‘۔بنگلور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر اور راجیہ سبھا ممبر امیت شاہ نے بڑے پیمانے پر جنم اشٹمی منانے کے فیصلے پر ادتیہ ناتھ کی حمایت کی۔ بی جے پی صدر نے کہاکہ ’’ جنم اشٹمی اپنی جگے ہے اور جیسے دیش میں ہوگی ویسے یوپی کی ذاتی زندگی میں بھی ہوگی‘ یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے‘‘۔ اتوار کے روز ادتیہ ناتھ نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ ’’ کرشنا جنم اشٹمی ایک اہمیت کا حامل تہوار ہے اور پولیس کو چاہئے کے وہ روایتی انداز میں اس کا اہتمام کرے‘‘