لکمشی پور کھیری(یوپی)یوگی حکومت کی جانب سے ریاست میں مسلخوں پر امتناع عائد کردئے جانے کے بعد اترپردیش کی گائے کسانوں کی دشمن بن گئی ہیں اور ان کی فصلیں تباہ بھی تباہ کررہی ہیں۔
ریاست اترپردیش کے ضلع لکشمی پور کھیری کے سیکتو گاؤں میں گنے اور دیگر فصلوں کو ان جانورو ں نے تباہ کردیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص نے کہاکہ ان جانوروں سے فصلوں کو بچانے کے لئے کسان رات بھر جاگ کر اس کی حفاظت کررہے ہیں۔
اس انتھک جدوجہد کے باوجود گائے ہماری فصلوں کوتباہ کررہی ہیں۔
ایک اور مکین کا دعوی ہے کہ انتظامیہ سے اس کی شکایت کے باوجود کوئی اقدام یاکاروائی نہیں کی جارہی ہے۔
مذکورہ مسلئے سے پریشان حال مقامی لوگوں نے علاقے کی گائیوں کو اسکول کے ایک کمرے میں بند کردیا۔ گاؤں والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گائیوں کے لئے ایک گاؤ شالہ تعمیر کرے جو ہمارے فصلیں تباہ کررہے ہیں۔