جب سے ریاست میں بی جے پی اقتدار میں ائی ہے ‘ اس نے الہ آباد کا نام پریاگ راج ‘ فیض آباد کا نام ایودھیا‘ مغل سرائی ریلوے اسٹیشن کا نام دین دیال اپادھیائے جنکشن پر تبدیل کیاہے
لکھنو۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو ایک مکتوب میں گورنر اترپردیش رام نائیک نے ایک درخواست کو آگے بڑھائی ہے جو انہیں لکھنو نژاد ’راجپوتانا شورایا فاونڈیشن‘ کی جانب ملی درخواست جسمیں ضلع سلطان پور کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’’ قدیم نام کوش بھون پور‘‘ رکھنے کی ؑ گذارش کی گئی ہے اور اس معاملے پر مناسب کاروائی کی خواہش ظا ہر کی ۔
مکتوب28مارچ کو لکھا گیاجوگورنر رام نائیک کو مذکورہ فاونڈیشن کی وفد سے ملاقات کے دوران حوالے کی گئی ایک کتاب’’ سلطان پو رکی تاریخ‘‘ حوالے کی اور سلطان پور پر ایک میمورنڈم دیا ہے۔
وفدنے ضلع کو ہرٹیج شہروں میں شامل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
جب سے ریاست میں بی جے پی اقتدار میں ائی ہے ‘ اس نے الہ آباد کا نام پریاگ راج ‘ فیض آباد کا نام ایودھیا‘ مغل سرائی ریلوے اسٹیشن کا نام دین دیال اپادھیائے جنکشن پر تبدیل کیاہے۔
دی انڈین ایکسپریس سے با ت کرتے ہوئے فاونڈیشن کے ممبر اور وفد کے نگران کار ہیمانشو سنگھ نے کہاکہ ماضی میں بھی یہ مطالبہ اٹھاتھا مگر یہ مطالبہ دوبارہ کیاگیا کیونکہ’’ صرف بی جے پی حکومت ہی سننے والی ہے‘‘ ۔
نائیک نے فون کالس پر ردعمل پیش نہیں کیا