اترپردیش کے گورنر رام نائیک نے نوٹوں کی تنسیخ کی جدوجہد کو زچگی کے وقت کے درد سے تعبیر کیا

لکھنو:اترپردیش گورنر رام نائیک نے آج نوٹوں کی تنسیخ کے مسلئے کو’’ لیبر پین‘‘تعبیر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے اقدام کو ایک بچہ کی پیدائش کے بعد خوشی کے اظہار ثابت ہوگا۔دراصل نائیک رپورٹرس کی جانب سے 500اور 1000کے نوٹوں کی تبدیلی کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح بچے کی پیدائش سے قبل ایک حاملہ عورت کو تکلیفوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح نوٹوں کی تنسیخ کا مسئلہ بھی ہے جس کا مقصد معیشت میں سدھار کے ساتھ کالے دھن پر قابو پانا ہے۔

انہوں نے رپورٹرس سے کہاکہ ’’ وزیراعظم نے نہایت سخت اور حوصلہ بخش قدم اٹھایا ہے تاکہ کالے دھن کو ختم کیاجاسکے۔انہوں نے جعلی کرنسی کو ختم کرنے میں بھی مذکورہ اقدام کو قابلِ ستائش قراردیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ’’ بیرونی ممالک کی جانب سے ملک میں جعلی کرنسی کو پھیلاکر ہماری معیشت کو کمزور بنانے کی سازش کے خلاف بھی یہ ایک احتیاطی اقدام ہے‘‘۔