مظفر نگر( یوپی):پولیس نے کہاکہ اترپردیش کے شاملی ضلع میں دلتوں کے مسیحاسمجھے جانے والے بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایاگیا جس کی وجہہ سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔
علاقے کے سرکل افیسر راجیش تیواری نے کہاکہ سینکڑوں گاؤں واوں نے تھانہ بھون پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے عبد گھر گاؤں واقعہ کے خلاف احتجاجی دھرنا منظم کیا‘ انہوں نے مزید کہاکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس کی بھاری جمعیت کو وہاں پر متعین کردیاگیا ہے۔
تیواری نے کہاکہ اس ضمن میں نامعلوم افراد کے خلاف ایک کیس رجسٹرارڈ کردیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نقصان ہوے مجسمہ کو فوری تبدیل کردیاجارہا ہے۔حالیہ دنو ں میں اس قسم کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ کچھ وقت قبل پڑوسی گاؤں احمد گڑ میں بھی بھی امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچایاگیاتھا۔