اونناؤ۔ جہاں ملک بھر میں جموں کشمیر کے ضلع کتھوا میں اٹھ سال کی معصوم کی عصمت ریزی او رقتل کے بعد اترپردیش کے ضلع اونناؤ میں ایک نابالغ کے ساتھ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور اس کے بھائی کے درندگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہیں وہیں اترپردیش کے ضلع اونناؤ میں ایک لڑکی نے اپنے والد اور اس کے دوساتھیوں کے خلاف عصمت ریزی کی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
Unnao: Minor girl allegedly raped by four men on the pretext of job. Case registered against four people including father of the victim. pic.twitter.com/QBEC8VMqSw
— ANI UP (@ANINewsUP) April 22, 2018
رشتوں کو شرمسا ر کردینے والے اس واقعہ میں متاثرہ لڑکی نے راست طور پر اپنے والد اور اس کے دوساتھیوں پر ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر متاثرہ کی زندگی برباد کرنے کا الزام عائد کیاہے۔ متاثرہ لڑکی نے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ نوکری کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھارہی تھی۔
اسی دوران کچھ لوگوں نے اس کو ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر اس کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا۔نوجوان متاثرہ نے اپنے باپ پر بھی انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ میں ملوث ہونے کا ذمہ دار ٹھرایا ہے اور اس کے ساتھ منھ کالاکرنے کا با پ پر بھی الزام عائد کیا۔
اس ضمن میں مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعہ کی پولیس مزیدتحقیق کررہی ہے۔