اترپردیش کے اندرسڑکوں پرآوارہ گھومنے والے جانوروں کی لڑائی میں سترہ سا ل کے لڑکی کی جان گئی

نئی دہلی: سڑک پر چاروں طرف پھیلے ہوئے جانوروں کی لڑائی میں ایک 17سالہ لڑکی کی موت کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے کہاکہ دو بیلوں کی لڑائی میں کی وجہہ سے لڑکی سڑک پر گر گئی جہاں پر اس کے اوپر سے روڈ ویز کی بس گذری ۔

سٹی کوتوالی انچارج ڈیپک شکلا نے کہاکہ بارہویں جماعت کی پارول جو بی اے کے پی انٹرمیڈیٹ کالج کی طالب علم ہے وہ کوچنگ کلاسس کے بعد میر پور اپنے گھر واپس ہورہی تھی جب وہ سڑک پر لڑائی کررہے دو بیلوں کے تشدد کا نشانہ بن گئی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ جب وہ اپنے راستے پر تھیں۔ وہ خود کوبچانے کی کوشش کررہے تھی‘ تب ہی اس کو ایک بیل کا دھکا لگا اور سڑک پر گر گئی اسی دوران یوپی روڈ ویز کی گاڑی اس پر سے گذر گئی ‘‘۔

ایچ ٹی کی خبر ہے کہ تاہم موقع پر کھڑ ے لوگ زخمی حالت میں سڑک پر پڑی لڑکی کو اٹھاکر اسپتال لے جانے کے بجائے واقعہ کی منظر کشی میں مصروف ہوگئے۔کچھ معمر لوگ اور پولیس والوں نے کسی طرح ایک اٹورکشا کا انتظام کرکے لڑکی کو اسپتال لے جانے کاکام کیا جہاں پر ڈاکٹرس نے لڑکی کو مردہ قراردیا۔

شکلہ نے کہاکہ جن لوگوں کے واقعہ کی منظر کشی کرکے ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا ہے ان کی شناخت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ’’ یہ قانون ہے کہ کسی بھی زخمی فرد کو طبی نگہداشت کے لئے فوری اسپتال منتقل کیاجائے‘‘۔

اس ضمن میں ایک ایف ائی آر درج کیاگیا ہے۔ سڑک کے کنارے ایک کوڑے دن مقامی انتظامیہ کی جانب سے نصب کیاگیا ہے جو آوارہ جانوروں کی عام جگہ بن گئی ہے