بندہ (اترپردیش ) : ریاست اترپردیش کے بندہ شہر میں پولیو پلانے کے بعد ایک نو مہینہ کو بچہ فوت ہوگیا ۔ اس حادثہ کے بعد ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت جاری کی ۔ بندہ شہر کے ضلع مجسٹریٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کا حادثہ پہلی مرتبہ پیش آیا ہے۔میں نے کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
متوفی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ پولیو پلانے کے فوری بعد اس کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ فورا اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا ۔