فیروز آباد( اترپردیش): اتوارکے روزاترپردیش کی فیروز آباد گورنمنٹ ریلوے پولیس( جی آر پی) نے پوسٹ مارٹم کے لئے ایک مردہ خاتون کی نعش رکشہ میں ڈال کر اسپتال لائی۔
مذکورہ خاتون جو ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی کی نعش کو کپڑے میں لپیٹ کر لایاگیا جس کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔
واقعہ کے متعلق ایک تحقیقاتی عہدیدار نے بتایا کہ وہ ایک کم درجہ کا ملازم ہے اور اس نے رکشہ میں نعش ڈال کر لانے کاکام کیا ہے‘ اس کے متعلق سینئر عہدیدار ہی کچھ بتاسکتے ہیں۔