آتشزنی اور فائرنگ کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ
کش گنج 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متھرا ۔ بریلی ہائی وے پر یوم جمہوریہ کے موقع پر وی ایچ پی اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے والینٹرس کی طرف سے ایک موٹر سیکل ریالی نکالی گئی جس کے دوران سنگباری کی اطلاعات ملی۔ اس واقعہ کے فوری بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔ ضلع نظم و نسق نے گڑبڑ زدہ اِس علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے کہاکہ آتشزنی، فائرنگ اور سنگباری کے دوران ایک نوجوان ہلاک ہوا جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوئے۔ متوفی کی 16 سالہ چندن کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ بعض نامعلوم شرپسندوں نے موٹر سیکل ریالی پر سنگباری شروع کی۔ اِسی دوران ایڈیشنل ڈی جی نے بتایا کہ سنگباری کا واقعہ منصوبہ بند نہیں تھا۔