اترپردیش میں مایاوتی کی ریالی کے دوران بھگدڑ میں دو کی موت بارہ زخمی

لکھنو کے کانشی رام اسمارک میدان میں بی یس پی سربراہ مایاوتی کی ریالی کے دوران بھگدڑ میں دو خواتین کی ہلاک اور بارہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق چند لوگ شہہ نشین کے قریب بنی سیڑہیوں پر چڑنے کی کوشش کررہے تھے کے اچانک کا توازن بگڑ گیا جس کی وجہہ سے وہ نیچے گر گئے اس کے ساتھ ہی بھگدڑ کاماحول پیدا ہوگیا جس میں دوعورتیں جس میں سے ایک کی شناخت بجنور کی رہنے والی 68سالہ شانتی دیوی اور ایک نامعلوم عورت کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ بارہ افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=5nMG6ji2j7c

بھگدڑ کی وجہہ برقی کا تار گرنے کی افواہ بتائی جارہی ہے۔بی ایس پی ایک ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جائے گیا ہے۔پارٹی کے اسٹیٹ یونین صدر رام اچال راج بہر نے عورتوں کی موت کو گرمی کی شدت کا سبب بتایا۔بڑی تعداد میں پارٹی کارکن بی ایس پی بانی کانشی رام کی دسویں برسی کے موقع پر یہاں جمع ہوئے تھے۔

سال 2002میں بھی چار باغ ریلوے اسٹیشن لکھنو کے قریب میں منعقدہ بی ایس پی ریالی میں بارہ پارٹی کارکن ہلاک اور 22زخمی ہوئے تھے۔