اترپردیش میں بھگوا ٹریننگ کیمپ۔ نوجوانوں کو بندوق چلانے کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ ویڈیو ہوا وائیرل

ہردوائی۔ ریاست اترپردیش کے ہردوائی میں بجرنگ دل کی جانب سے ہندو نوجوانوں کو بندوق چلانے اور دشمن سے مقابلہ کرنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔انڈیا ٹی وی کا یہ ویڈیو دراصل 31مئی2017کا بتایاجارہا ہے جو اب سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے ۔

مذکورہ ویڈیومیں ہندو نوجوانوں کو بھگوا رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہاتھوں میں بندوق لیں کر دشمن سے مقابلہ کی ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں سامنے والی ٹیم کو ایک مخصوص( مسلمانوں کی شناخت والا)لباس پہنایاگیا ہے او ربتاجارہا ہے کہ نوجوانوں کو مشکل حالات میں پاکستان سے لڑنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتے ہوئے بھگوا رنگ کا کپڑے سر پا باندھ کر ہندو نوجوان سامنے والی ٹیم جس کے سر پر ہرے رنگ کا کپڑا باندھا ہوا ہے پر حملہ کررہا ہے۔

اس ویڈیو میں بجرنگ دل کے مقامی منتظم ابھیشک ترویدی کو یہ کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مشکل حالات میں جب ہمیں دشمن سے مقابلے کرنے کی نوبت اجائے تو ہمارے پاس عصری ہتھیار کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کے اہل نوجوانوں ہونا چاہئے او راسی لئے ہم ہندو نوجوانوں کو یہ ٹریننگ دے رہے ہیں ۔

دیکھیں ویڈیو