لکھنؤ ۔ یکم / اگست (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بار ش سے متعلقہ واقعات میں 14 افر اد ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے ۔ جس کے ساتھ ہی گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری بارش میں فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہونچ گئی ۔ اس مدت کے دوران دیگر 100 سے زائد افر اد زخمی ہوئے ۔ 80 مویشی فوت ہوئے اور 600 گھر منہدم ہوگئے۔