اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک دل دہلانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہاں گنور علاقے میں اتوار کو دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔پولیس پہلی نظر میں اسے خودکشی کا معاملہ مان کر تحقیقات کر رہی ہے۔لڑکیوں کی لاشیں اس طرح درخت پر ملنے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
وہیں اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گنور تھانہ علاقے کے گاؤں دھومنا میں رام ویر سنگھ اپنی دو بیٹیوں 19 سال کی سنیتا اور 18 سال کی ببیتا کے ساتھ رہتے تھے۔ہفتے کی صبح تک سب ٹھیک تھا۔رام ویر کسی پروگرام میں اپنی بیوی کے ساتھ باہر گئے تھے۔ہفتہ کی شام کو واپس آئے تو کسی بات کو لے کر ماں نے بیٹیوں کو ڈانٹ لگا دی۔اس کے بعد سے ہی بیٹیاں غائب تھیں۔
رات بھر انتظار کرنے کے بعد جب تلاشی شروع کی تو بیٹیوں کی لاش ایک خالی پلاٹ میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ بیٹیوں کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھ کر خاندان میں کہرام مچ گیا۔یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔گاؤں والے جمع ہو گئے اور طرح طرح کی بحثیں ہونے لگیں۔اسی درمیان کسی نے اس واقعہ کی معلومات گنور پولیس کو دے دی۔
جس کے بعد آنا فانا کوتوال عطاء محمد اورسی او گملیشور بلٹوریا بھی پہنچ گئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ خود کشی کا معاملہ نظر آ رہا ہے۔
You must be logged in to post a comment.