ماتھورا(یوپی)۔ دل کو دہلادینے والے واقعہ میں ایک عورت اپنی پیٹھ پر معذور شوہر کو لادھ کر جسمانی معذور کی سند حاصل کرنے کے لئے سی ایم او دفتر پہنچے۔
ویملا کا شوہر ایک ٹرک ڈرائیو رتھا‘ کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر کچھ ماہ قبل ایک پیر کاٹ دیاگیا۔ جب وہ سی ایم او دفتر کو سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے لئے پہنچی تو ویملا نے تصوئیر کھینچے کو کھا۔
تین پہیوں کی سیکل نہیں ہونے کے سبب وہ اپنے شوہر کو پیٹھ پرلاد کر یہاں پہنچی تھیں۔
ویملا نے میڈیا سے کہاکہ’’ ہمارے پاس وہیل چیر یا پھر تین پہیوں کی سیکل لینے کی گنجائش نہیں ہے۔
ہم بہت سارے دفاتر کے چکر کاٹے مگر ہمیں اب تک کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ملا‘‘۔واقعہ کے متعلق کہتے ہوئے یوپی کے منسٹر اوپیندر چودھری ’’ایک منظم دنیا میں اس قسم کا واقعہ قابل افسوس ہے‘ ہم اس کی جانچ کریں گے اور اس کے مطابق مدد کی جائے گی‘‘