اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم نے ریاضی کا بچکانہ سوال کیا۔

دہرداون۔اس ہفتہ سرکاری اسکولوں کے اچانک دورے کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعلیم اروند پانڈے نے خود کو پڑھانے کی ذمہ داری اٹھائی۔ تاہم وہ ریاضی کی آسان مشق میں پھنس کر رہ گئے۔وائیرل ہوئے اس ویڈیو میں وزیرتعلیم اسکول ٹیچر سے درجہ اٹھویں کی کلاس کے سامنے بدسلوکی کررہے ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس طرح دومنفی سائن جمع کرتے ہوئے منفع جواب حاصل کرسکتے ہیں۔

الٹی حجت کے ذریعہ منسٹر نے اپنے غلط جواب کو صحیح کھڑے کرنے کی کوشش کی اور خوفزدہ ٹیچرکو سمجھانے کی کوشش کی ان کا جواب درست ہے۔افسوس تو اس بات کا ہے کہ وہ جانچ کے ووران اپنے ساتھ لئے کیمرے کے ساتھ یہ سب کیا۔

مذکورہ 45سال کے منسٹر کا یہ ویڈیو جس میں انہوں نے اسکول ٹیچر کو بنیادی ریاضی سیکھنے کی بات کررہے ہیں اور ٹیچر کے ساتھ بدسلوکی بھی کررہے ہیں سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے سے تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔

جمعرات کے روز گورنمنٹ ٹیچرس کی اسوسیشن نے اتراکھنڈ میں منسٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج منظم کیا۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک ٹیچر نے کہاکہ’’ جس طرح سے منسٹر نے ٹیچر سے بات کی ہے وہ نہایت افسوس ناک ہے۔ یہ تمام ٹیچر شعبے کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے‘‘