دہرہ دون 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے جنگلات میں بھڑک اُٹھنے والی مہیب آگ سے اطراف و اکناف کے 1500 مواضعات کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس کے پیش نظر مرکز نے اس خطرناک آگ پر قابو پانے کے لئے ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی تین ٹیموں کو تعینات کردیا ہے۔ اتراکھنڈ کے تقریباً 50 مقامات کو جنگلاتی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے ان علاقوں میں انسان جان اور املاک کی تباہی کے سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جمعہ کی شب سینکڑوں دیہاتی اس آگ کو پھیلتے ہوئے دیکھ کر گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف دوڑنے لگے تھے۔