لکھنو۔جمعہ کے روز لکھنو میں حج ہاوز کے باہر کی دیواروں کو بھگوا رنگ کردیاگیا۔عام طور پر بھگوارنگ کا تعلق ہندوازم اور اشٹریہ سیوم سیوک سنگ( آر ایس ایس) سے منسلک ہے۔
Uttar Pradesh: Exterior walls of Haj House in Lucknow painted saffron. pic.twitter.com/xio9celKeL
— ANI UP (@ANINewsUP) January 5, 2018
واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیرمحسن رضا نے کہاکہ یہ اقدام کوئی تنازع کھڑا کرنے کے لئے نہیں بلکہ زعفرانی رنگ خوبصورتی کے لئے کیاگیاہے۔
There is no need for controversy in such things, saffron is an energetic and bright looking colour, the building looks beautiful. Opposition has no big issues against us so they raise inconsequential things: Mohsin Raza,UP Minister on Haj House painted saffron pic.twitter.com/ZsvWLJt4wv
— ANI UP (@ANINewsUP) January 5, 2018
رضا نے اے این ائی سے کہاکہ’’اس میں کوئی تنازع کھڑا کرنے کے لئے نہیں ہوں‘ زعفرانی رنگ تقویت پہنچاتا ہے اور نظروں کو چاک وچوبند کردیتا ہے‘ مذکورہ عورت خوبصورت لگ رہی ہے۔ اپوزیشن کے پا س ہمارے خلاف کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے لہذاوہ اس قسم کے غیرضروری باتوں کو اجاگر کررہے ہیں‘‘۔
تاہم اپوزیشن نے دعوی کیاہے کہ بی جے پی نے پھر ایک مرتبہ مبینہ طور پر ریاست کو ’’ بھگوا رنگ‘‘ میں تبدیل کررہی ہے۔قبل ازیں سکریٹریٹ کی عمارت ‘ چیف منسٹر کے دفتر اور لکھنو میں اعلی عہدیداروں کے دفاتر کو بھی زعفرانی رنگ کیاگیا تھا۔یہا ں تک کہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے پچھلے سال پچاس زعفرانی بسوں کو ہری جھنڈی دیکھائی تھی۔