نئی دہلی۔اسپائس جٹ کے شرکت دار بانی اور مالک اجئے سنگھ جنھوں نے بی جے پی کی سال2014کی انتخابی مہم میں ’’ اب کی بار مودی سرکار‘‘ کا نعرہ لگایاتھا نے این ڈی ٹی وی پر قبضہ جمانے کی پوری تیاری کرلی ہے۔
انڈین ایکسپریس نے ا س ضمن میں ذرائع سے ملی اطلاع کے حوالے سے خبر شائع کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ جی ہاں اجئے سنگھ نے معاہدہ مکمل کرلی اہے اور وہ ایڈیٹوریل حقوق کے ساتھ این ڈی ٹی وی پر اپنا قبضہ جما لیں گے‘‘۔
رپورٹس میںیہ بھی کہاگیا ہے کہ اسپائس جٹ کے ایم ڈی کی این ڈی ٹی وی میں 40فیصد حصہ داری ہے جبکہ کمپنی کو فروغ دینے والے پراننوے رائے اور ان کی اہلیہ رادھیکا روائے کی بیس فیصد حصہ داری ہے۔
بی ایس ای سے دستیاب ڈاٹا کے مطابق این ڈی ٹی وی کے پروموٹرکے پاس 61.45فیصد شیئرس موجود ہیں جبکہ پبلک شیئر ہولڈرس 38.55فیصد ہے۔ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ سنگھ نے این ڈی ٹی وی کے چار سو کروڑ روپئے نقد ادا کی ہے جبکہ مکمل معاہدے چھ سو کروڑ پر مشتمل ہے۔ تاہم اسپائس جٹ نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ این ڈی ٹی وی پر قبضے جمانے کی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔
اس خبر پر تبصرے کے لئے این ڈی ٹی وی کے عہدیدار دستیاب نہیں تھے۔جون کے مہینے میں سی بی ائی نے پراننے رائے اور رادھیکا رائے کے گھر کی تلاشی لی تھی ان کے پر ایک خانگی بینک کے ساتھ مبینہ تغلب کارائیوں کا الزام عائد کیاگیاتھا۔
این ڈی ٹی وی نے سی بی ائی کے دھاوے کو بدلے کی کوشش کا حصہ قراردیاتھا۔ این ڈی ٹی وی کی حوالگی کے متعلق خبر سے اب تک پردہ نہیں اٹھا ہے مگر اس پر ٹوئٹر کافی مصروف ہے ۔پیش ہیں کچھ ٹوئٹس ۔
After, Ajay Singh take control of #NDTV 😂 pic.twitter.com/W7SGJhAhmx
— Anshul Saxena (@AskAnshul) September 22, 2017
If the rumour about Ajay Singh of Spicejet buying NDTV is true, I have only three words: Brace, Brace, Brace
— Siddharth (@svaradarajan) September 18, 2017
Sad to hear that @ndtv stands sold to Ajay Singh. One of the strongest independent media voice of @ravishndtv would now need another outlet.
— Rahul Mehra (@TheRahulMehra) September 20, 2017
watch this closely, Ajay Singh won't repeat @republic, changes will be understated but ideologically effectivehttps://t.co/Ux3gsXFvEd
— Hartosh Singh Bal (@HartoshSinghBal) September 22, 2017
Bhakts after hearing Spice jet's Ajay singh set to take over #NDTV 😁 pic.twitter.com/t2DwkYaJfT
— Arun Sharma (@iarunsharma3) September 22, 2017