پچھلے سال ان کی پارٹی بی جے پی کی بڑی جیت کے بعدیوگی ادتیہ ناتھ کو یوپی کو چیف منسٹر بنایاگیا تب سے ریاست کافی سرخیوں میں ہے
لکھنو۔ اترپردیش کے مظفر نگر سہارنپور ہائی وے کے ایک ٹول پلازہ کو آج بھگوارنگ میں ڈھال دیاگیا۔
Toll plaza on Muzaffarnagar-Saharanpur highway painted saffron in colour pic.twitter.com/9uU4a6M82w
— ANI UP (@ANINewsUP) June 17, 2018
پچھلے سال یوگی ادتیہ ناتھ کے بطور چیف منسٹر جائزہ لینے کے بعد بہت ساری عمارتوں کا رنگ بھگوا کردیا گیا ہے۔
ان کی حکومت کاہیڈکوارٹر لکھنو میں لال بہادر شاستری بھون‘ جس پر کئی سالو ں سے سفید اور نیلا رنگ چڑھا یاجاتاتھا کہ اس پر پچھلے سال اکٹوبر میں پوری عمارت کوبھگوا رنگ میں ڈھال دیاگیا۔
پچھلے سال ان کی پارٹی بی جے پی کی بڑی جیت کے بعدیوگی ادتیہ ناتھ کو یوپی کو چیف منسٹر بنایاگیا تب سے ریاست کافی سرخیوں میں ہے
۔ لکھنو کے 80سال پرانے ایک پولیس اسٹیشن کو اسی سال مذکورہ رنگ کا کردیاگیا۔
اسی دوران ریاست حج کمیٹی کے دفتر کی دیواروں پر بھی لکھنو میں بھگوا رنگ چڑھا یاگیاتھا۔ بعدازاں اس کو بدل دیاگیا۔یہاں تک جب ریاست کے تحت چلائے جانے والی بسو ں کی اجرائی عمل میںآرہی تھی تو ان بسوں کو بھگوا کلر میں رنگ کر جاری کیاگیا
۔کوئی بھی میٹنگ یا پریس کانفرنس میں ہمیں عام طور پر یہ دیکھنے کو ملے گا کہ چیف منسٹر کی کرسی پر ہمیشہ ایک بھگوا رنگ کاتوال رکھا ہوتا ہے کہ جبکہ دیگر کی کرسیوں پر رکھے ہوئے توال کا رنگ سفید رہے گا۔
سابق میں ہمیںیہ بھی دیکھنے کوملا ہے کہ چیف منسٹر کے دوران سے قبل شہیدوں کے گھر کوبھگوا رنگ کے توال اورکپڑے روانہ کئے گئے تھے۔حکومت کے پبلک ریلیشن محکمہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے تمام بک لیٹ اور پوسٹرس کا کور پیج بھی بھگوا رنگ کا ہوتا ہے۔