نئی دہلی: گجرات میں شاندار کارکردگی کے بعد اب ملک میں کانگریس کا اقبال بلند ہو تا جارہا ہے۔امیتابھ بچن نے کل جس طرح کانگریس کی ستائش کی ہے اس سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہے ۔غور طلب بات یہ ہے کہ امیتابھ تین دہائی قبل کانگریس میں تھے ۔
اور نہرو فیملی سے بالکل قریبی سمجھے جاتے تھے۔امیتابھ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی ستائش کی۔کانگریس کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہو ئے مایاوتی کے قریبی سمجھے جا نے والے نسیم الدین نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔
اب سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیو پال بھی کانگریس سے نزدیکیاں بڑھا رہے ہیں ۔شیو پال یادو نے کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر سے ملاقات کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق شیو پال کی راہل گاندھی سے ملا قات کریں گے۔شیوپال 2019ء میں فیروزآباد سے کانگریس کی ٹکٹ پرلوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔