اب بے نامی جائیدادیں اور سونے چاندی پر بھی حملہ کریں مودی: نتیش کمار

نئی دہلی: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے نوٹوں کی منسوخی کی آج ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کوکالا دھن پوری طرح ختم کرنے کے لئے اب بے نامی جائیداد‘‘ سونے ’چاندی اور شراب کے کاروبار میں لگی کالی کمائی اور بیرون ملک میں جمع غیر قانونی دولت پربھی حملہ بولنا چاہئے۔

مسٹر نتیش کمارنے یہاں جنتا دل متحدہ کی دہلی یونٹ کی کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالا دھن روکنے کے لئے نوٹوں کی منسوخی سے بہت بڑا نتیجہ نکلے گالیکن یہ اس سمت میں پہلا مثبت قدم ہے اور اس کا فائدہ ہوگا۔

نقد کالے دھن کی اچھی خاص مقدار ہے لیکن صرف نوٹوں کی منسوخی سے کالا دھن ختم نہیں ہوگااس کے ساتھ ساتھ اور بھی اقدام کرنے ہونگے۔مسٹرمودی کوفوری طور پر بے نامی جائیدادیں سونے ۔

چاندے اور ہیرے میں لگے کالے دھن کو نکالنے اور بیرون ملک میں چھپائے گئے کالے دھن کو لانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ شراب کے کاروبار سے بھی کالا دھن پیدا ہوتا ہے اس لئے بہار کے طرز پر سارے ملک میں شراب بندی نافذہونی چاہئے۔

وزیراعلی نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کو پوری تیاری کے ساتھ نافذ کرنا چاہئے تھا۔