اب آپ ہوائی جہاز میں سفر کے دوران بھی فون کالس اور انٹر نیٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ 

نئی دہلی : اب آپ بہت جلد ہوائی جہاز او رسمندری جہاز میں سفر کے دوران موبائیل فون کالس اور انٹر نیٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ حکومت ہند اس طرح کی سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ہندوستانی اور یوروپ ایئر لائنس کی مشترکہ کوشش سے فلائٹ او رسمندری جہاز میں فون کالس اور انٹر نیٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔
اس دوران موبائیل کا نیٹ ورک سیٹیلائٹ سے کام کرنا شروع کردیتا ہے ۔ ۱۴؍ دسمبر کو ایک حکومت کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی تھی اس میں یہ باتیں کہی گئی ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق اس سہولت کو لائسنس یافتہ ٹیلیکام کمپنی اہل ہوں گی۔ او رہندوستانی و یوروپ کے سٹیلائٹ کے حامل لائسنس بھی اس کے اہل ہوں گے ۔