اب آپ محفوظ ہیں۔ دہشت کے بیچ اظہار محبت۔ ویڈیو

کرسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں مارنے والوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی۔

کرائسٹ چرچ- نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مسجدوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ پر اظہار تعزیت کے لئے ہفتہ کے روز مسلم برادری کے لوگوں سے ملاقات کی۔

 

اس دوران انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا اور سر پر دوپٹہ اوڑھے ہوئے تھیں۔ وزیراعظم جیسنڈا نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مسلمانوں سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کرانہیں تسلی دی۔

حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کرنا تھی۔