ممبئی : ابراہیم علی خان کے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بہن اور بالی ووڈ اسٹار سارا علی خان نے آج کہا کہ ان کا بھائی ابراہیم علی خان دنیا کا سب سے اچھا بھائی ہے۔ سارا علی خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ابراہیم علی خان اپنی بہن سارا علی خان کو اٹھائے ہوئے ہیں ۔ سارا علی خان نے ساتھ میں لکھا کہ دنیا کے سب سے اچھے بھائی کو سالگرہ بہت مبارک ۔ میری نادانیوں کو برداشت کرنا اور ان پر صبر کرنے کیلئے آپ کا بہت شکریہ ۔
واضح رہے کہ سارا علی خان او رابراہیم بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کی اولاد ہیں ۔ سارا علی خان نے فلم ’’ کیدرناتھ ‘‘ کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے ۔ فلم سمبا میں بھی انہوں نے بہترین اداکاری کی ہے ۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی ہے۔