نئی دہلی۔ راشد خان کا ایک ویڈیو جس میں ائی پی ایل2018میں کے کے آر کے مقابلے سن رائزرس حیدرآباد کی کامیابی کے بعد منائے جارہے جشن میں شیمپین کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں ‘اس ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کا دل جیت لیاہے۔
اس ویڈیو میں افغانستان کے جارحانہ کھلاری جس کو کلکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف بہترین مظاہرے پر میان آف دی میاچ سے نوازا گیا تھا جمعہ کے روز ہوٹل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹیم کی کامیابی جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
کیک کاٹنے کے بعد ایس آر ایچ ٹیم کے ایک رکن نے راشد کو شیمپین کی پیشکش کی ‘ جس کو19سالہ کھلاڑی نے مسترد کردیا ۔
اسلام میں شراب کو حرام قراردیا گیا ہے اور راشد خان بطورمسلم کسی بھی شراب کے برانڈ کو فروغ دینے یا منسلک ہونے انکار کرتے ہیں
خان کی سادگی اور معصومیت نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کادل جیتا ہے۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ کسی کرکٹ کھلاڑی نے یہ انکار کیاہے ۔
معین علی‘ ہاشم عاملہ اور انگلینڈ کے اسپینرعادل راشد نے کبھی بھی شراب کے برانڈ کو فروغ نہیں دیا ہے۔
یہاں تک کہ وہ ٹیم کی جیت پر اس قسم کے جشن پر دور بھاگتے ہوئے بھی نظر ائے ہیں۔