نئی دہلی : اے بی پی کی خبر کے مطابق شری رام ناتھ کوئند کے بطور 14صدر جمہوریہ ہند حلف لینے کے بعد پارلیمنٹ کے سنٹرل حال میں میں موجود بی جے پی کے کچھ اراکین پارلیمنٹ نے ’ جئے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جئے‘کے نعرے لگائے۔
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ’ مذکورہ نعرے بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے لگائی اور ان نعروں کو سنٹرل حال سے باہر آتے ہوئے مہمانوں نے سنا جنھیں حلف برداری تقریب میں مدعو کیاگیا تھا۔سال2014میں وزیراعظم حلف لینے کے بعد نریندر مودی نے کہاتھا کہ’’ یہ ڈیموکریسی کا مند ر ہے‘‘۔
ڈیموکرسی کا اس مندر میں مذہب نعرے لگانا پرجبکہ یہاں پر مختلف عقائد کے لوگ بستے ہیں کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔اس حرکت پر میڈیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص مذہب کی نعرے بازی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کے دستوری عہدے کے وقا ر کو متاثر کرتی ہے۔
How would we have reacted to chants of "Allahu Akbar-Allahu Akbar" when the President of India took oath? https://t.co/0xP37eUTzZ
— Sanjiv Bhatt (IPS) (@sanjivbhatt) July 25, 2017
سنجیو بھٹ سابق ائی پی ایف افیسر جنھوں نے مودی انتظامیہ پر سال2002کے گجرات فسادات پر کاروائی کی تھی نے اس پر کہاکہ’’ اگر پارلیمنٹ میں اللہ اکبر ‘ اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے تو ہمارا ردعمل کیاہوگا‘‘