کانپور/ہری داور:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے شائقین اترپردیش کے کانپور اور اتراکھنڈ کے ہری دوار میں انڈیا ٹیم کی پاکستان کے مقابلے شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اپنے ٹیلی ویثرن سٹ پھوڑ دئے۔
#INDvPAK: Locals break TV sets after Pakistan win Champions Trophy final against India. Visuals from Kanpur(UP) & Haridwar (Uttarakhand) pic.twitter.com/DCet1MbnEX
— ANI (@ANI) June 18, 2017
میاچ کے فوری کسی بھی قسم کے واقعہ کی روک تھام کے لئے کرکٹر ایم ایس دھونی کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی تھی۔
پاکستان کے کرکٹ کے تمام شعبوں میں اپنے شاندار مظاہرے کے ذریعہ اول میدان میں ہندوستان کو 180رنوں سے شکست دیکر چیمپئنس ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے 339رنوں کا تعقب کرتے ہوئے ہندوستانی بلے باز پاکستانی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آرہی تھے اور 33.3اورس میں صرف158رن بناکر ساری ٹیم اؤٹ ہوگئی۔
تاہم ویراٹ کوہلی کپتان نے پاکستان کے خلاف چیمپنس ٹرافی میں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا مگر انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے کھیل کاایک مقابلہ میں جو پاکستان کے ساتھ کھیلا گیاتھا اس میں شکست ہوئی ہے۔دہرادون کلاک ٹاؤر علاقے میں اتراکھنڈ حکومت نے دن سے ہی دفعہ144نافذ کرچکی تھی۔
ماضی میں ہم نے کئی بھی ان علاقوں میں ہندوستان اور پاکستان کے میاچ سے قبل اور بعد میں کشیدگی کا ماحول دیکھا ہے مگر پہلی بار حکومت نے پہلے سے ہی ان علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردیاتھا۔