ائی سی سی چیمپئنس ٹرافی فائنل مقابلہ ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ نے فکس کیاتھا۔ مرکزی وزیر کا الزام

نئی دہلی: مرکزی وزیربرائے سوشیل جسٹس اور ایمپاورمنٹ رام داس اتھوالے نے انڈین کیپٹن ویراٹ کوہلی اور ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی یوراج سنگھ کے علاوہ ٹیم پر ائی سی سی چیمپئنس ٹرافی 2017فائنل مقابلہ جو پاکستان کے خلاف 18جون کو کھیلا گیا کو فکس کیاگیاتھا۔

این ڈی ٹی وی پر شائع خبر کے مطابق اپنے الزامات کی حمایت کرتے ہوئے منسٹر نے پوچھا کہ’’ پورے ٹورنمنٹ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی فائنل مقابلے میں کس طرح بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے؟‘‘۔انہوں نے کہاکہ ویراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف کئی سنچریاں بنائیں ہیں اور یوراج سنگھ نے بھی ماضی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے‘ ایسے کھلاڑی کس طرح شکست کا شکار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے آگے کہاکہ ہندوستانی کھلاڑی ہونے کے سبب پاکستان سے مقابلے میں ان کی بری طرح شکست ‘ ملک کے لئے باعث شرم بات ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ائی سی سی چیمپئنس ٹرافی 2017کے فائنل مقابلہ جو18جون کو تھا میں پاکستان کھیل کے تمام شعبوں میں ہندوستان پر حاوی رہا۔پاکستان کے لئے یہ پہلے ائی سی سی چیمپئنس ٹرافی ٹائٹل ہے‘ قبل ازیں پاکستان نے 50اوور کے کھیل 1992کا ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی20سال2009کا خطاب جیتا ہے۔

مذکورہ مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے فخر زماں کی شاندار سنچری کی مدد سے 50اوورس میں338/4کا بڑا نشانہ چھورا۔ جس کے جواب میں انڈیا کی ٹیم30.3اوورس میں158رن بناکر ڈھیر ہوگئی۔