ائی اے ایس امتحان میں دہلی یونیورسٹی دوسرے نمبر پر جامعہ سے چالیس طلبہ کامیاب

نئی دہلی۔دہلی یونیورسٹی کی گریجوئٹ انو کماری نے یونین پبلک سرویس کمیشن( یو پی ایس سی) 2017کے امتحانات میں دوسرا مقام حاصل کیاہے۔تلنگانہ سے اوبی سی زمرے کے امیدوار دورشیٹی انودیپ امتحانات میں اول رہے۔

کمیشن جس نے نتائج کی اجرائی عمل میں لائی جون کے مہینے میں ٹسٹ رکھاتھا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ سنٹر ٹریننگ حاصل کرنے والے41طلبہ نے بھی یوپی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں فضل الرحسیب‘ او ر بینسن سامیول نینا کے نام بھی شامل ہیں جنھیں36اور90واں مقام ملا ہے۔

سال 2010میں شروع کئے گئے اس کوچنگ سنٹر کے منتخب امیدواروں میں پچیس رہائشی کوچنگ سنٹر کے طلبہ ہیں جبکہ 16دن کے اسکالرس ہیں ‘ پچھلے سال بھی سنٹر کے97طلبہ نے یوپی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی۔جامعہ کے وائس چانسلر طلعت احمد نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ طلبہ کی کامیابی کوچنگ اکیڈیمی کے لئے فخر کی بات ہے‘‘۔ مذکورہ امتحان میں990امیدوار جن میں750مرد اور240عورتوں کو مختلف شعبوں میں تقرر کے لئے کمیشن نے سفارش کی ہے۔

مرکزی امتحان سال2017کے 28اکٹوبر اور3نومبر کو منعقد ہوئے تھے‘ جس کے تحت انڈین ایڈمنسٹرٹیو سرویس‘ انڈین فارن سرویس اور انڈین پولیس سرویس او ردیگر شعبہ جات ( گروپ اے‘ گروپ بی) میں تقررات عمل میں لائے گئے۔فبروری میں شخصیت سازی کاٹسٹ کا منعقد کیاگیاتھا۔