ائی ایس نے لاس ویگاس شوٹنگ کی ذمہ داری قبول کی جس میں پچاس لوگ مارے گئے اور چارسو سے زائد زخمی ہوئے

لاس ویگاس( یو ایس اے)اسلامک اسٹیٹ(ائی ایس) نے دعوی ہے کہ اتوار کے روز لاس ویگاس کے کنسٹرٹ میں ہوئی شوٹنگ کا وہ ذمہ دارہے جس میں پچاس لوگوں نے اپنی جان گنوائی اور چار سو لوگ زخمی ہوئے۔

ائی ایس کا کہنا ہے کہ گن مین اسٹیفن پاڈڈوک جس نے کئی ماہ قبل مذہب اسلام اختیار کیاتھا نے اس حملے کو انجام دیا ہے۔ مذکورہ دہشت گرد تنظیم نے تاہم اس پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔روم میں پولیس کو پاڈڈوک کی نعش ایک ہتھیار کے ساتھ دستیاب ہوئی جہاں پر دس رائفل بھی روم میں موجود تھے۔شریف ‘ لومبارڈو کے بیان کو سی این این نے شائع کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پولیس کے کمرے میں داخلہ سے قبل پاڈڈوک نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

امریکہ ہوم لینڈ سکریٹری محکمے نے کہاکہ اس شوٹنگ کے بعد امریکہ کسی بھی عوامی تقریب میں ’’ خصوصی طور پر دی گئی دھمکی‘‘ نہیں ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے متوفی کو خراج پیش کیاجبکہ متاثرہ افراد خان سے اظہار ہمدردی کی