کانپور۔چہارشنبہ کے روز ایک دلت طالب علم نے ائی ائی ٹی کانپور کے ہاسٹل روم میں خود کو پھانسی پر لٹکا کرمبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔
متوفی نوجوان میکانکیکل انجینئرنگ پی ایچ ڈی سال سوم کا طالب تھا۔ٹی او ائی کی رپورٹ کے مطابق جانکاری ملنے کے بعد کلیان پور پولیس موقع پر پہنچی اور بھیم سنگھ کے روم کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔
بتایاجارہا ہے کہ خود کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے متوفی نے بیٹ شیٹ کاسہارا لیاہے۔ پولیس نے بھیم سنگھ کی نعش کو اپنی تحویل میں اور جمعرات کے روز متوفی کے والدین آنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیاجائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دوپہر میں پیش آیااور نعش 7بجے کے قریب روم سے نکالی گئی۔
سنگھ جوکہ فرید آباد کا ساکن تھا نے این ائی ٹی ورنگل سے بی ٹیک پورا کیااور ائی ائی ٹی کانپور میں پی ایچ ڈی پروگرام میں2015میں داخلہ لیاتھا۔ایک پھٹی ہوئی خودکش نوٹ بھی ملی ہے جس کو فارنسک ٹیم کے حوالے کردیاگیا۔ خودکشی کی وجہہ کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے۔
اسی طرح کے ایک او رواقعہ میں اپریل13کے روز ائی ائی ٹی دہلی کے ایک 21سالہ طالب علم نے ہاسٹل روم کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔
وہیں مارچ میں ائی ائی ٹی رورکر کے ایک طالب علم نے بھی اسی طریقے سے خودکشی کی تھی۔