ائینی حقوق نے دلتوں کو سرکاری ملازمت فراہم کی ہے۔ مانو وادیوں نے نہیں بابا صاحب امبیڈکر کے دستور کی دین ہے۔ ویڈیو

دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر دیکشہ بھومی میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندوچودھری نے کہاکہ دلت سماج کے لوگوں کو ملازمت کسی مانو وادی نے نہیں دی ہے بلکہ بابا صاحب امبیڈکر کے دستور سے یہ ملازمت ملی ہے

توہمیں بابا صاحب امبیڈکر کا یہ احساں اتارنا ہے۔ اندوچودھری جوکہ بی ایچ یو میں پروفیسر ہیں کہہ رہی ہیں کہ دلتوں کا اگر کوئی بڑا دشمن ہے تو وہ مسلمان نہیں بلکہ مانو وادی ہیں۔

بابا صاحب امبیڈکر کو پارلیمنٹ بھیجنے کاکام مسلمانوں نے کیا ہے۔ جیوتی راؤ پھولے کے تعلیمی انقلاب کو کامیاب بنانے میں اہم رول مسلمانوں کا ہے۔ اگر یہ مسلمان مدد نہیں کرتے تودستور ہند کی ترتیب کا موقع بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو نہیں ملتا۔پوری تقریر ضرور سنیں