آٹو میں آبر وریزی سے بچنے کیلئے لڑکی نے آٹو سے چھلانگ لگادی ۔

لکھنؤ : آج ایک آٹو ڈرائیور نے ایک لڑکی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی ۔ لڑکی اس حیوان کے چنگل سے بچنے کیلئے آٹو سے چھلانگ لگادی ۔ اطلاع کے بموجب مشتعل ہجوم نے آٹو ڈرائیور کی زبردست پٹائی کردی ۔ متاثرہ لڑکی کو اسپتال میں شریک کیاگیا اور ملزم ڈرائیور کو پولیس نے حراست لے لیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گشت کررہی ہے جس میں برہم ہجوم آٹو ڈرائیور کو زبردست پیٹ رہی ہے ۔ کوئی اسے لات ماررہا ہے ، کوئی گھونسے ، کوئی تھپڑیں رسید کررہا ہے۔ اسی دوران پولیس آٹو ڈرائیور کو بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

گومتی نگر کے پولیس آفیسر اویناش چندسری واستو نے بتایا کہ ڈرائیور نشہ کی لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ لڑکی اپنی عصمت بچانے کے غرض سے آٹو سے کود پڑی جس کی وجہ لڑکی معمولی زخمی ہوگئی ۔ برہم ہجوم نے ڈرائیور کو پکڑکر پٹائی کردی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو ڈرائیور کو ہم بھیڑ سے بچاکر پولیس اسٹیشن لائے ہیں ۔ اور متاثرہ لڑکی کو طبی علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقا ت ہے ۔