احمد آباد : کہا جاتا ہے کہ صلاحیت کسی سہولت کی محتاج نہیں ہوتی ہے ۔اس بات کو گجرات کے ایک آٹو رکشا ڈرائیور کی بیٹی نے ثابت کر دکھایا ہے ۔
احمد آباد کی آفرین شیخ نے گجرات بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحان میں98.31 فیصد نمبرات حاصل کی ۔
اپنی شاندا ر کامیابی پر آفرین شیخ نے کہا کہ میں باقاعدہ طور پر پڑھا کررہی ۔میں مستقبل میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔میرے والدین نے ہمیشہ سے مجھے ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھا ہے ۔اور میں ان کے خواب کو شرمندہ کرکے رہوں گی ۔
آفرین کے والد شیخ حمزہ نے کہا کہ میں نے او رمیرے خاندان نے اسے پڑھنے کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی میں اسے ہمیشہ ڈاکٹر بنانا چاہتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اب ملک کی خدمت کرے گی ۔