ہم چاہتے ہیں کہ مدارس پورٹل اندر ائیں ۔ ریاستی وزیر
رامپور۔ ان لائن ڈاٹا نہ دینے والے مدرسوں کی سرکری منظور ی اب رد نہیں ہوگی ان کو سرکاری ایک اور موقع دے گی۔ مدرسوں کی کوئی چھٹی کاٹی نہیں گئی ہے صرف قومی چھٹی نافذ کی گئی ہے۔مسلم سماج اپنے تہوار کے مطابق طئے کرسکتا ہے۔ چھٹی کا کوئی وقت نہیں ہے۔
اترپردیش صوبے کے محکمہ اقلیتی ریاستی وزیر بلودیو سنگھ اولکھ نے کہاکہ ان لائن ڈاٹا نہ دینے والے مدرسوں کی سرکاری منظوری خطرے میں تھی اب ان مدرسوں کے لئے خوشخبری ہے کہ سرکار نے طئے کرلیا ہے کہ ان انہیں ایک اور موقع دیاجائے گا۔ انہو ں نے کہاکہ اگر اب بھی ان مدرسوں نے ڈیٹا اپلوڈ نہیں کیاتو اس کا مطلب یہ ہے کہ مدرسہ نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ مدرسہ پورٹل کے اندر ائیں ہم مدرسوں کو مدد دینا چاہتے ہیں ۔
مدرسہ اساتذہ کو تنخواہ طالب علموں کو وظیفہ اور مدرسوں کو ملنے والی سرکاری مدد یہ سب ہم آن لائن ان کے کھاتے میں کرانے کا انتظام کررہے ہیں اگر وہ پورٹل پر نہیں ائیں گے تو اس کا مطلب زمینی طور پر کوئی مدرسہ ہے ہی نہیں فرضی ہے۔
مدرسوں کی تعلیم پر بلدیو اولکھ نے کہاکہ صرف ووٹ بینک کے لئے ہی بی جے پی مدرسوں کی سہولتیں نہیں بڑھارہی ہے ہمارا نعرہ ہے سب کاساتھ سب کا وکاس ‘ مدرسوں کے بچوں کے لئے سبھی مضامین کے ساتھ ساتھ این سی آر ائی کی کتابیں بھی لگنی چاہیں جس میں بچے ریاضی‘انگریزی ‘ ہندی اور بھی کئی کورسس پڑھ سکیں اور بچے مدرسوں میں پڑھ کر بھی مختلف مقابلوں میں شامل ہوسکیں۔
ان کو برابر لانے اور مدرسے کے لئے جو بھی ممکن ہوگا وہ ہم کریں گے۔
وہی رمضان کی چھٹی ختن کرنے او رہولی دیوالی کے چھٹی نافذ کرنے پر بلدیو اولکھ نے کہاکہ مدرسوں سے یم نے کوئی چھٹی ختم نہیں کی ہے جہاں تک ہولی دیوالی رام نومی‘ دسہرا یا جو چھٹیاں ہیں یہ ہم نے بڑھائی ہیں‘ چھٹی چھٹی ہی ہوتی ہے یہ قومی چھٹیاں ہیں ان کو چاہئے مدرسہ ہویا کوئی اور بورڈ جب کلینڈر میں درج ہیں تو مدرسے کیوں خالی رہ جائیں ؟ مدرسے کی کوئی چھٹی نہیں کاٹی گئی ہے۔
یہ ان کی سوچ پر ہے کہ مسلم سماج کے تہوار ہیں وہ کرسکتے ہیں کوئی دقت نہیں ہے