اقتدار کرنے والے مکمل طورپر ناکام ہوگئے ہیں‘ لوگوں کو فساد کی آگ میں جھونک کر اپنی سیاسی روٹیاں سیکھ رہی ہیں۔ ووٹروں کو فسادات میں مصروف کرنا چاہتے ہیں۔ ان قائدین کو اب سمجھدار ووٹر کی نہیں بلکہ فسادات کی آگ کو بھڑکانے والے ووٹر کی ضرورت ہے۔
ان کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے ۔ وہ عوام سے آنکھ نہیں ملاسکتے ۔ اس لئے انہیں گمراہ کرکے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ ایسے لیڈروں کی سیاسی سازش کا شکار بننے کے بجائے ایک دوسرے کو معاف کریں‘ مقدمات واپس لیں۔
ایک دوسرے کی دوکانیں جلانے‘ ایک دوسرے کو قتل کرنے کے بجائے ‘ آپس میں بغلگیر ہوجائیں ۔
ان سیاسی قائدین کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ممتاز صحافی روایش کمار کا درد بھرا اور آنکھیں کھول دینا والا پیغام عوام کے نام ۔ مکمل ویڈیو سنیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔